ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد؛ ہزار سے زائد مریضوں نے کیا استفادہ

بھٹکل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد؛ ہزار سے زائد مریضوں نے کیا استفادہ

Mon, 13 Mar 2017 21:41:13    S.O. News Service

بھٹکل 13؍مارچ (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے یہاں سرکاری اسپتال میں  فری ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں ہزار سےزائد مریضوں نے استفادہ کیا۔

تقریب کا افتتاح بھٹکل ایم ایل اے منکال وئیدیا کے ہاتھوں ہوا، جس میں اُڈپی آدرش اسپتال سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیمپ میں پہنچے مریضوں کی جانچ کی اور اُنہیں مناسب  علاج تجویز کیا۔  اس فری میڈیکل کیمپ کےانعقاد میں رابطہ سوسائٹی سمیت کافی دیگر سماجی اداروں نے بھی تعائون کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ صحافی سماجی مسائل کو حکومت اور عوامی نمائندوں کے علم میں لانے کا کام انجام دیتے ہیں۔گزشتہ ۲۵ برسوں سے ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے بڑی متحرک اور فعال رہتے ہوئے عمدہ سماجی خدمات انجام دی ہیں۔اب سلورجوبلی کے حوالے سے جو عوامی خدمات اور پروگرام انجام دئے جارہے ہیں اسے اس مخصوص سال تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سماجی خدمات کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔اس موقع پر آدرش اسپتال اڈپی کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر شری کانت اور ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ 

مہمانان خصوصی کے طور پر اڈپی آدرش اسپتال کے ڈاکٹر اے راجہ، ڈاکٹر اودئے کمار پربھو، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ٹی ایم سی صدرمحمد  صادق مٹا، تنظیم جنرل سکریٹری الطاف کھروری، این آر آئی بزنس مین یونس قاضیا، تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر منجو ناتھ شیٹی، رابطہ سوسائٹی کے محمد میراں صدیق،ایس جے ہاشم، بی جے پی صدرراجیش نائک سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے شکریہ ادا کیا جبکہ زھنکار میلوڈیز کے پرسنا پربھو نے نظامت کی ۔ آدرش اسپتال کے جگدیش جوجے کی اس موقع پر تہنیت کی گئی۔ 


Share: